رانا ثنا اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر

رانا ثنا اللہ فائل فوٹو رانا ثنا اللہ

فیصل آباد تھانہ مدینہ ٹاؤن میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کیخلاف پی ٹی آئی رہنما شبیر حسین ڈوگر نے درخواست دائر کردی۔

تحریک انصاف کے رہنما شبیر حسین ڈوگر کی جانب سے رانا ثنااللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی گئی درخواست گزار نے رانا ثنااللہ کے عمران خان کو جان سے مارنے کی دھمکی آمیز بیان پر دی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا رانا ثنا اللہ نے اپنے بیان میں کہا یا عمران خان رہیں گے یا پھر میں رہوں گا۔

رانا ثنااللہ کے اس بیان سےلاکھوں لوگوں کی دل آزاری ہوئی،رہنماپی ٹی آئی فیصل آباد درخواست میں یہ بھی موقف دیا گیا کہ رانا ثنااللہ نے سوچیں سمجھی سازش کے تحت عمران خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

install suchtv android app on google app store