عمران خان اپنے قتل کی سازش کے الزام پر قائم ہیں تو ثبوت دیں ورنہ قانونی کارروائی ہو گی: عامر میر

پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر فائل فوٹو پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر

پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ عمران خان کے گھر پر چھاپے کی ہمارے پاس کوئی اطلاع نہیں۔

عامر میر نے کہا کہ عمران خان ان الزامات کی آڑ میں عدالتوں سے استثنیٰ چاہتے ہیں، زمان پارک کا نوگو ایریا اسٹیٹس بحال کرنا چاہتے ہیں، اگر انہیں آئی جی پر اعتماد نہیں تو پھر وہ پولیس کی سیکیورٹی لے کر کیوں بیٹھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے گھر پر چھاپے کی ہمارے پاس کوئی اطلاع نہیں، یہ انہوں نے کہانی گھڑی ہے، عمران خان اپنے قتل کی سازش کے الزام پر قائم رہتے ہیں تو اس کا مصدقہ ثبوت فراہم کریں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی لازمی ہے۔

install suchtv android app on google app store