راولپنڈی: بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر شہری سے بھاری رقم ہتھیانے والا ملزم گرفتار

بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر شہری سے بھاری رقم ہتھیانے والا ملزم گرفتار فائل فوٹو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر شہری سے بھاری رقم ہتھیانے والا ملزم گرفتار

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل راولپنڈی نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر شہری سے بھاری رقم ہتھیانے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل راولپنڈی خرم سعید کی ہدایت پر سب انسپیکٹر وسیم احمد نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم غلام فاروق کو گرفتار کر لیا۔

ملزم نے سال 2019 میں بیرون ملک امریکہ ملازمت کا جھانسہ دے کر شکایت کنندہ سے 380000 روپے بٹورے۔

اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لئے متعدد بار چھاپے مارے گئے۔ ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے خلاف امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج تھا۔ مزید تفتیش جاری ہے

install suchtv android app on google app store