چودھری شجاعت نے پرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت معطل کردی

چودھری شجاعت نے پرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت معطل کردی ٖفائل فوٹو چودھری شجاعت نے پرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت معطل کردی

 مسلم لیگ ق کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے سے متعلق بیان پر پارٹی صدر چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الہی کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔صدر مسلم لیگ ق شجاعت حسین نے چوہدری پرویز الہی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کے بیان پر وضاحت مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق ق لیگ چوہدری شجاعت حسین کے نام رجسٹرڈ ہونے کے باعث پی ٹی آئی میں ضم نہیں ہوسکتی۔ چوہدری شجاعت کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کررکھا ہے۔شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ صوبائی صدر کسی صورت پارٹی کو دوسری پارٹی میں ضم نہیں کرسکتا۔ چوہدری پرویزالہیٰ کو 7 دن کے اندر شوکاز نوٹس دینے کا پابند کیا گیا ہے۔

شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے کی صورت میں چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف پارٹی آئین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس سے قبل وفاقی وزیر سالک حسین نے مسلم لیگ ق کے پی ٹی آئی میں ضم ہونے کے حوالے سے نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی پی ٹی آئی میں جاتاہے تو ایک گروپ جائے گا، ق لیگ پی ٹی آئی میں ضم نہیں ہورہی۔

شجاعت حسین کے صاحبزادے سالک حسین نے کہا ہے کہ پرویز الہیٰ کی ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کی خواہش ان کی اپنی نہیں، بلکہ کسی اور کی ضد لگتی ہے۔

خیال رہے کہ یاد رہے گذشتہ روز عمران خان نے چوہدری پرویزالہیٰ کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔

بعد ازاں پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا کہہ رہے ہیں، مونس الہی بھی یہی چاہتے ہیں تاہم اس حوالے سے پارٹی اجلاس میں مشاورت کریں گے

install suchtv android app on google app store