وزیراعظم اور چودھری شجاعت ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں چوہدری شجاعت حسین نے ملاقات کی فائل فوٹو شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں چوہدری شجاعت حسین نے ملاقات کی

شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں چوہدری شجاعت حسین نے ملاقات کی۔ ق لیگ کے سینئر رہنما طارق بشیر چیمہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس دوران چوہدری شجاعت نے وزیراعظم کو آرمی چیف کی تقرری پر بھی مشورہ دیا اور کہا کہ یہ حساس اور قومی ذمہ داری والامعاملہ ہے،کسی کی نہ سنیں اور آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔

چوہدری شجاعت کے مشورے پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بالکل ایسا ہی ہوگا چوہدری صاحب۔

ملاقات میں ملک کی سیاسی و مجموعی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے چوہدری شجاعت سے ان کی صحت کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ ق لیگ کے سربراہ نے مشکل حالات میں حکومت کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

چوہدری شجاعت نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ حکومتی اتحادی جماعتیں عوامی بہبود کے لیے مل کر کام کرتی رہیں گی۔

واضح رہے کہ پنجاب میں عمران خان کا ساتھ دینے پر چوہدری شجاعت اور پرویز الہی میں شدید اختلافات ہوچکے ہیں۔

پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت گرانے کی کوششیں تیز ہوتی نظر آرہی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جلد لائے جانے کا امکان ہے۔ ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے بھی گزشتہ روز کہا ہے کہ آئندہ ماہ پنجاب میں پھر ہماری حکومت ہوگی۔

 

install suchtv android app on google app store