حمزہ شہباز میرے لیے بلاول بھٹو سے کم نہیں، پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ ان کا حق ہے: آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری فائل فوٹو سابق صدر آصف علی زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہےکہ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے ارکان کی تعداد زیادہ ہے اور وزارتِ اعلیٰ ان کا حق ہے۔

اپنے بیان میں سابق صدر کا کہنا تھاکہ میرے لیے حمزہ شہباز اوربلاول بھٹو میں کوئی فرق نہیں، حمزہ شہباز میرے لیے بلاول بھٹوسے کم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ ارکان کی تعداد زیادہ ہے لہٰذا پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ ان کا حق ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ سابق صدر پنجاب میں وزارت اعلیٰ پیپلزپارٹی کو دلانے کیلئے سرگرم ہیں اور پی پی کے حسن مرتضیٰ سمیت 3 افراد کے نام وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں۔ تاہم اب ان خبروں کی تردید ہوگئی ہے۔

install suchtv android app on google app store