وزیر اعلیٰ پنجاب کا لاہور سمیت بڑے شہروں میں گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی فائل فوٹو وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کی زیر صدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے گندم کے دوسرے اجلاس میں گندم کی ریلیز پالیسی اور کوٹے کے اجراء کا ازسرنو جائزہ لیاگیا

وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے گندم کے موجود ذخائر اورضروریات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے ایک ماہ کے دوران موثر حکمت عملی سے گندم کی مد میں 55 ارب روپے بچائے ہیں۔

چودھری پرویزالہٰی کا کہنا ہے کہ مالیاتی نظم وضبط کے نفاذ سے مزید 2ارب روپے کی بچت بھی کی گئی، لاہور، راولپنڈی سمیت بڑے شہروں میں گندم کا کوٹہ بڑھانے کافیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پنجاب کو زرعی صوبہ ہونے کے ناطے گندم کی پیداوار میں خود کفیل ہونے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کاشتکاروں کوگندم کی زیادہ پیداوار دینے والے بیج کے استعمال کی آگاہی دی جائے، عوام کو آٹے کی فراہمی میں تعطل نہیں آنا چاہیے۔

اجلاس میں سیکرٹری خوراک اور ڈائریکٹر فوڈ نے گندم کے ذخائرکی موجودہ پوزیشن اور ضروریات سے آگاہ کیا۔

install suchtv android app on google app store