لاہور: اورنج ٹرین ٹرمینل کے قریب تباہ ہونے والے ڈرون کا مالک گرفتار

پولیس نے ڈرون طیارہ اڑانے والے ملزم حامد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی فائل فوٹو پولیس نے ڈرون طیارہ اڑانے والے ملزم حامد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی

لاہور پولیس نے اورنج ٹرین ٹرمینل کے قریب تباہ ہونے والے ڈرون کے مالک کو گرفتار کر لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے ڈرون طیارہ اڑانے والے ملزم حامد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی۔

گزشتہ روز لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب اورنج ٹرین ٹرمینل کے واشنگ ایریا میں ریموٹ کنٹرول ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا، جس کے بعد سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو سیل کیا اور بم ڈسپوزل سکواڈ سے چیک کروایا گیا، جس میں کوئی بارود یا ڈیوائس تو نہیں ملی البتہ طیارے کے نچلے حصے میں کیمرہ نصب تھا۔

چوہنگ پولیس نے اورنج ٹرین لائن سیکیورٹی انچارج کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور پولسی نے تفتیش شروع کردی کہ ریموٹ کنٹرول طیارہ کہاں سے آپریٹ ہوا ۔۔ حساس تنصیب کے اندر پہنچ کر کیسے گرگیا۔

تھانہ چوہنگ پولیس نے طیارہ آپریٹ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے، جس کی شناخت حامد کے نام سے ہوئی ہے۔

حامد نامی شخص نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف کیا ہے کہ وہ ڈرون کیمروں کا مکینک ہے اور ٹیسٹ فلائٹ لیتے ہوئے ڈرون طیارہ آوٹ آف رینج ہوکر اورنج ٹرین لائن کے واشنگ ایریا میں جا گرا۔

 

install suchtv android app on google app store