داعش سمیت کالعدم تنظیموں کے 8دہشت گرد گرفتار

داعش سمیت کالعدم تنظیموں کے 8دہشت گرد گرفتار فائل فوٹو داعش سمیت کالعدم تنظیموں کے 8دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے داعش سمیت کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دہشتگردوں کو لاہور سمیت پنجاب کے دیگر ریجنز سے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان سے 1835 گرام بارودی مواد،26 فٹ سیفٹی وائیر،،8 ممنوعہ کتابیں، 25 غیر قانونی جھنڈے 43ممنوعہ پمفلٹ،2 پستول سمیت دیگر سامان برآمد ہوا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگرد نور جہد کو لاہور،طلحہ کو سرگودھا،انس خان کو گوجرانوالہ ،منظور سرفراز کو ڈی جی خان اور احسان اللہ کو روالپنڈی جبکہ صدیق شہزاد، طاہر سلیم اور اصغر ناصر کو ملتان سے حراست میں لیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گزشتہ 7 روز کے دوران 387 کومبینگ آپریشنز کے دوران 145 مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لیکر 76 مقدمات درج کئے گئے،گرفتار دہشتگردوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store