لاہور: جائیداد کے تنازع پر تین افراد قتل

لاہور: جائیداد کے تنازع پر تین افراد قتل فائل فوٹو

لاہور کے علاقے مغلپورہ میں تہرے قتل کی دل دہلا دینے والی واردات میں بھانجے نے اپنے ماموں، ممانی اور کزن کو قتل کردیا۔

مقتولین میں ثاقب، مریم اور 15 سالہ عبداللہ شامل ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم شان نے تینوں کو چھری کے وار کرکے قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق جائداد کے تنازع پر ملزم نے تینوں قتل کیے اور ملزم کی ماں نے خودپولیس کو اطلاع دی کہ اس کے بیٹے نے قتل کردیے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سول لائنز اویس شفیق سمیت پولیس موقع پر پہنچی۔ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرکےقتل کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے جب کہ ایس ایچ او مغلپورہ اور انچارج انویسٹی گیشن ٹیموں کے ہمراہ ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دریں اثنا آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے تہرے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی پنجاب نے ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کی گرفتاری کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

install suchtv android app on google app store