لاہور: جناح اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں آگ لگ گئی

جناح ہسپتال لاہور فائل فوٹو جناح ہسپتال لاہور

لاہور کے جناح اسپتال میں آگ لگنے سے آپریشن تھیٹر کو نقصان پہنچا ہے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پیر کی صبح لاہور کے جناح اسپتال میں پہلی منزل کے آپریشن تھیٹر میں آگ لگ گئی۔

فائر بریگیڈ (ریسکیو1122)کی 2 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف تھیں۔ 3 گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق قریبی وارڈز سے مریضوں کو دیگر شعبہ جات میں منتقل کردیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال معلوم نہیں ہوسکا ہےاورنقصان کے تخمینے کا آغاز کردیا گیا۔

یہ بھی واضح کیا گیا کہ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مریض اور عملہ آگ سے محفوظ رہا۔

اسپتال انتظامیہ نے تردید کی کہ اسپتال کی دوسری منزل آگ کی لپیٹ میں آنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت تھی۔

install suchtv android app on google app store