بھارتی مسلم طلباء سے اظہار یکجہتی، صادق آباد کی خواتین حجاب پہنے سڑکوں پر نکل آئیں

بھارتی مسلم طلباء سے اظہار یکجہتی، صادق آباد کی خواتین حجاج پہنے سڑکوں پر نکل آئیں فوٹو: سچ نیوز بھارتی مسلم طلباء سے اظہار یکجہتی، صادق آباد کی خواتین حجاج پہنے سڑکوں پر نکل آئیں

بھارتی مسلم طلباء سے اظہار یکجہتی کے لئے صادق آباد کی خواتین حجاب پہنے سڑکوں پر نکل آئیں، خواتین کا بھارت کے تعلیمی اداروں میں حجاب کی پابندی کے خلاف احتجاج کیا خواتین نے ہندو انتہا پسندوں کے سامنے ڈٹ جانے والی مسکان کو خراج تحسین پیش کیا۔

احتجاجی خواتین کا کہنا تھا کہ نہتی طالبہ کا انتہاپسندوں کے سامنے نعرے حق بلند کرنا خواتین کے دلوں میں گھر کرگیا، خواتین کا نعرہ تکبیر اللہ واکبر لگاکر بھارتی مسلم۔طالبہ سے اظہار یکجہتی کیا۔ 

خواتین کا مزید کہنا تھا کہ  حجاب مسلمان خواتین کی پہچان ہے  اور مسکان نے مسلم ممالک کے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں۔ 

خواتین کا کہن تھا پاکستان میں تمام اقلیتوں کو بنیادی حقوق حاصل ہیں۔ 

install suchtv android app on google app store