پاکستان نظریاتی پارٹی تعلیم یافتہ اور باکردار نوجوانوں کو آگے لائے گی: شہیر سیالوی

پاکستان نظریاتی پارٹی تعلیم یافتہ اور باکردار نوجوانوں کو آگے لائے گی: شہیر سیالوی فائل فوٹو پاکستان نظریاتی پارٹی تعلیم یافتہ اور باکردار نوجوانوں کو آگے لائے گی: شہیر سیالوی

نوجوانوں کی نمائندہ سیاسی جماعت پاکستان نظریاتی پارٹی کے چیئرمین شہیر حیدر سیالوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے وقت بھی نوجوانوں نے کردار ادا کیا،پاکستان کی تقدیر بھی نوجوان ہی بدلیں گے،

پاکستان نظریاتی پارٹی تعلیم یافتہ،محب وطن اور باکردار نوجوانوں کو آگے لائے گی،پی ڈی ایم مہنگائی کے خلاف نہیں بلکہ اپنی ختم ہوتی سیاست چمکانے کیلئے مارچ کیلئے آرہی ہے میں بلاول بھٹو کو بتا رہا ہوں

آپ کے آنے سے قبل ہم کراچی آ رہے ہیں،پاکستان نظریاتی پارٹی مارچ میں کراچی سے بڑی مہم کا آغاز کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب اور بعد ازاں صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی ترجمان پاکستان نظریاتی پارٹی عبدالشکور سجرا،سیکرٹری اطلاعات لاہور ملک فرحان بشیر ودیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر شوبز سے وابسطہ اور معروف وی لاگر سید باسط علی نے باقاعدہ پاکستان نظریاتی پارٹی میں شمیولت کا اعلان بھی کیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان نظریاتی پارٹی شہیر حیدر سیالوی کا کہنا تھا کہ نوجوان پاکستان کا مسقبل ہیں،ہم نے پاکستان بنانے کیلئے جدوجہد کی اب ہمیں موروثی مفاد پرست اور کاروباری سیاست دانوں سے پاکستان کو بچانے کیلئے جدوجہد کرنی ہے،پاکستان نظریاتی پارٹی نے اس جدوجہد کاآغاز اسلام آباد کر دیا ہے،

ان کا مزید کہنا تھا کہ موروثی  اور کاروباری سیاست سے نجات دلانے کیلئے شہر شہر جاؤں گا اور نوجوانوں کو قومی سیاست میں آگے لے کر آئیں گے،عمران خان نے نوجوانوں کو اُمید دلائی مگر اس کی پالیسیوں اور کارکردگی سے نوجوان مایوس ہو چکے ہیں۔نوجوانوں کے نام پر سیاست کر کے اقتدار میں آنے والے عمران خان نے فصلی بٹیروں کو اپنی کابینہ کا میں شامل کیا ہے،پرانے مستریوں سے نئے پاکستان کی امید لگانا بے وقوفی ہے۔عالمی رپورٹس کے مطابق کرپشن پاکستان میں پہلے سے زیادہ بڑھ چکی ہے،

پاکستان نظریاتی پارٹی بانیان پاکستان کے نظریے کے مطابق پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنائے گی،

ان کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن سود کا خاتمہ ہوگا تو پاللہ تعالیٰ کی طرف سے رحمت اور برکت نازل ہوگی،امیر غریب کی تفریق کو ختم کرنا ہمارا بنیادی ایجنڈا ہے،یکساں نصاب تعلیم کے ساتھ سرکاری افسران کے بچے سرکاری اسکولوں میں پڑھیں گے تو طبقاتی نظام کا خاتمہ ہوگا،میٹرک تک تعلیم مفت اور لازمی قرار دیں گے سی ایس ایس سمیت تمام امتحان اور تعلیم قومی زبان اردو میں ہوگی تا کہ یکساں نظام تعلیم اور مقابلے کا امتحان اردو میں ہو گا تو چند خاندانوں کی اجارہ داری ختم ہو گی اور صحیح معنوں میں عوامی نمائندے سامنے آئیں گے۔

install suchtv android app on google app store