انسدادِ ہنگامہ آرائی فورس کے افسران تربیت سےفرارہو گئے

پنجاب پولیس فائل فوٹو پنجاب پولیس

انسدادِ ہنگامہ آرائی فورس کی تربیتی مشقوں کے درمیان پنجاب پولیس کے افسران بھاگ نکلے۔

چوہنگ ٹریننگ سینٹر میں انسداد ہنگامہ آرائی فورس کی تربیتی مشقیں جاری ہیں، جس میں پنجاب پولیس کے افسران نے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور کئی افسران مشقیں ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔

یہ راز کمانڈنٹ چوہنگ ٹریننگ سینٹر کے اچانک چھاپے کے دوران افشا ہوا، جب کمانڈنٹ ٹریننگ سینٹر کو افسران کی غیرموجودگی کاعلم ہوا، ٹریننگ سینٹرچھوڑکرجانےوالےافسران پر انہوں نے شدید برہمی کا اظہار بھی کیا۔

پولیس افسران کے غیرذمہ دارانہ رویےپر اے آئی جی ٹریننگ علی ناصر نے آئی جی پنجاب کے دفتر مراسلہ بھجوادیا ہے، مراسلہ میں بتایا گیا کہ تربیتی مشقوں لینا بھی گوارا نہ کیا، تربیتی مشقوں سے راہ فرار اختیار کرنے والوں میں2ایس ایس پیزاور8ایس پیز شامل ہیں، بھگوڑے افسران میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور کا نام سرفہرست ہے۔

install suchtv android app on google app store