عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن نے نوازشریف کی تقریر پرحکومتی تنقید مسترد کردی

عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن فائل فوٹو عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن

عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن نے لاہور سیمینارمیں سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی تقریر پرحکومتی تنقید مسترد کردی۔

عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن کے اعلامیے کے مطابق کانفرنس میں کسی ایک جماعت کا ساتھ یا جانبداری کا تاثر رد کرتے ہیں، کانفرنس کی روایت ہے کہ اختتامی سیشن میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو خطاب کیلئے بلایا جاتاہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پہلی کانفرنس میں شیریں مزاری اوربلاول بھٹو جبکہ دوسری میں یوسف رضا گیلانی نے خطاب کیا، پہلی 2 کانفرنس پرکسی نے کوئی اعتراض نہیں اٹھایا۔

اعلامیے کے مطابق نوازشریف کی تقریرکو بلیک آؤٹ کرنا موجودہ دورمیں میسرآزادی رائے پرسوالات اٹھاتا ہے، موجودہ حکومت نے اسحاق ڈار اور پرویزمشرف کی تقاریرنشرہونے دیں، انہیں عدالتیں اشتہاری قرار دے چکی ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کانفرنس کو ٹارگٹ کرکے حکومت نے عدلیہ کو درپیش اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے، عاصمہ جہانگیرکانفرنس عوام کی اسمبلی ہے،اس کوسیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور کئی وفاقی وزرا عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں سابق وزیراعظم کے خطاب پر تنقید کرچکے ہیں۔

آج ایک تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے ججز سے متعلق ایک سیمینار لاہور میں ہوا، اس سیمینار میں چیف گیسٹ اسے بلایا گیا جسے اسی سپریم کورٹ نے سزا دی، لاہور میں ججز کی موجودگی میں سیمینار میں سزا یافتہ شخص کو بطور مہمان خصوصی بلانے سے پیغام گیا کہ ڈاکہ مارنا ہے تو بڑا ڈاکہ مارو۔

install suchtv android app on google app store