لاہور دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری

لاہور دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری فائل فوٹو لاہور دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی۔دھماکے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جوہر ٹاؤن دھماکے میں 10 سے 15 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا جبکہ دھماکے میں بال بیئرنگ، کیل اور دیگر بارودی مواد بھی استعمال کیا گیا۔

دھماکہ خیز مواد کار میں نصب کیا گیا تھا اور کنٹرول ڈیوائس سے دھماکہ کیا گیا۔ دھماکے کی جگہ 3 فٹ گہرا اور 8 فٹ چوڑا گڑھا پڑا جبکہ 100 مربع فٹ کا علاقہ متاثر ہوا۔

دھماکے کی شدت کے باعث قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور:دھماکے میں3افرادجاں بحق، متعدد زخمی

ذرائع کے مطابق جوہر ٹاؤن دھماکے کی ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو پیش کر دی گئی۔ آئی جی پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھی پیش کریں گے۔

آج صبح لاہور میں ہونے والے دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہو گئے تھے۔

جناح اسپتال کی انتظامیہ نے بتایا کہ24 زخمیوں کو لایا گیا تھا۔ 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ہیں۔6 افراد کو معمولی نوعیت کے زخم آئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔

install suchtv android app on google app store