بجٹ 22-2021، سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز

بجٹ 22-2021، سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز فائل فوٹو بجٹ 22-2021، سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز

صوبہ پنجاب کے آئندہ مالی سال 22-2021 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کا آئندہ مالی سال 22-2021 کا بجٹ 14 جون کو پیش کیا جائے گا، بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

بجٹ میں پنجاب میں 4 کھرب 80 ارب رپوے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی ابتدائی تجاویز دی گئی ہیں، لاہور کے لیے 62 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج، 2 کھرب 65 ارب جاری ترقیاتی اسکیموں اور 1 کھرب 30 ارب روپے پنجاب میں نئے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کو 1 ارب 90 کروڑ روپے ترقیاتی اسکیموں کےلیے دیے جائیں گے، محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے بھی آئندہ مالی سال میں 78 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز مانگ لیے۔

بجٹ میں ہیلتھ انشورنس پروگرام کے یونیورسل ہیلتھ کوریج منصوبے کے لیے 60 ارب کی تجویز دی گئی ہے۔ گوجرانوالہ میں ڈی ایچ کیو میں سہولت فراہمی کے لیے 1 ارب 23 کروڑ روپے مختص کیے جائیں گے جبکہ نواز شریف میڈیکل کالج، گجرات یونیورسٹی اور ڈی ایچ کیو گجرات کے لیے 35 کروڑ مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

بجٹ میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان میں نئے بلاک کی تعمیر کے لیے 70 کروڑ روپے اور پی کے ایل آئی میں محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے 1 ارب کے ترقیاتی فنڈز مانگ لیے ہیں۔

install suchtv android app on google app store