لاہور سروسز اسپتال میں مریض کے لواحقین کا ڈاکٹروں پر تشدد، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج

لاہور سروسز اسپتال فائل فوٹو لاہور سروسز اسپتال

لاہور کے سروسز اسپتال میں انتقال کرنے والے مریض کے لواحقین کی جانب سے ڈاکٹروں پر مبینہ تشدد، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سروسز اسپتال میں گزشتہ رات ہنگامہ آرائی اور تور پھوڑ کا مقدمہ ڈاکٹر رانا عمیر کی درخواست پر شادمان پولیس نے درج کیا۔

ایف آئی آرکے مطابق وقار نامی مریض کئی دن سے وینٹی لیٹر پرتھا، وینٹی لیٹراتارنے پر اس کی موت واقع ہو گئی، دوبارہ وینٹی لیٹرلگانے سے انکار پر ورثاء نے اسپتال میں توڑ پھوڑ کی۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ لواحقین نے ڈاکٹروں، نرسوں اور عملے کو یرغمال بناکر توڑ پھوڑاورہنگامہ آرائی کی۔

دوسری جانب ڈاکٹرز اور عملے کے ارکان واقعے کے خلاف جیل روڈ پر نکل آئے جہاں انہوں نےاحتجاج کرتے ہوئےدونوں جانب ٹریفک بلاک کر دی۔

اُدھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئےسیکرٹری صحت اور سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔

وزیراعلیٰ نےحکم دیا کہ تشدد کے ذمے داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

install suchtv android app on google app store