راجن پور، کچے میں اغوا ہونے والی دو پولیس اہلکاروں کو ڈاکووں نے چھوڑ دیا

راجن پور، کچے میں اغوا ہونے والی دو پولیس اہلکاروں کو ڈاکووں نے چھوڑ دیا فائل فوٹو راجن پور، کچے میں اغوا ہونے والی دو پولیس اہلکاروں کو ڈاکووں نے چھوڑ دیا

راجن پور کے کچے میں اغوا ہونے والی دو پولیس اہلکاروں کو ڈاکووں نے چھوڑ دیا ہے۔ ڈاکووں نے کچہ پولیس چوکی سے دو پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا تھا۔

ذرائع کےمطابق ڈاکوؤں کےگرفتاررشتہ داروں کوپولیس چھوڑدے گی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ اہلکاروں کی بازیابی کیلئے موثرحکمت عملی اپنائی گئی ہے۔

پولیس اور ڈاکووں کے درمیان گزشتہ رات معاملات طے ہوئے تھے۔ اغوا کار ڈاکووں کے رشتہ داروں کو چھوڑنے کے بدلے مغوی بازیاب ہوں گے۔

دونوں مغوی پولیس اہلکار تھانہ بنگلہ اچھا پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے اغوا کار ڈاکوؤں کے عزیز رشتہ داروں کو گرفتار کیا ہوا تھا۔

مقامی سرداروں کی سہولت کاری سے پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان معاملات طئے ہوئے۔ پولیس نے ڈاکووں کے کمین گاہوں کو چاروں اطراف سے گھیرا ہوا تھا۔

install suchtv android app on google app store