بچی سے زیادتی کے بعد قتل، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے اجلاس طلب کر لیا

بچی سے زیادتی کے بعد قتل، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے اہم اجلس طلب کر لیا فائل فوٹو بچی سے زیادتی کے بعد قتل، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے اہم اجلس طلب کر لیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے نوشہرہ میں بچی سے زیادتی کے بعد قتل کے واقعے پر اہم اجلاس طلب کرلیا ہے جبکہ بچی کی پوسٹمارٹم رپورٹ تاحال نہیں ملی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے نوشہرہ میں بچی سے زیادتی کے بعد قتل کے واقعے پر اجلاس طلب کرلیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ آر پی او مردان، ڈی پی او نوشہرہ اورایس پی انوسٹی گیشن اجلاس میں شریک ہوں گے اور پولیس حکام کیس میں ہونے والی تفتیش پر بریفنگ دیں گے۔

دوسری جانب نوشہرہ میں بچی سے مبینہ زیادتی اورقتل کے کیس میں بچی کی پوسٹمارٹم رپورٹ تاحال نہیں ملی، پولیس کا کہنا ہے پوسٹمارٹم رپورٹ پندرہ دن میں تیار ہوگی، بچی سے زیادتی کی تصدیق رپورٹ آنے کے بعد ہوسکے گی۔

پولیس کے مطابق نوشہرہ ڈسٹرکٹ اسپتال میں جدید طبی سہولتیں میسرنہیں ہیں، اس لئے پوسٹ مارٹم کے ایم سی پشاور سے کرایا گیا ہے۔
یاد رہے نوشہرہ کے علاقے کاکا صاحب میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا ، بچی دو دن سے لاپتا تھی اور اس کی لاش کنویں سے ملی، پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مرکزی ملزم ابدار نے جرم کا اعتراف بھی کیا۔

نوشہرہ پولیس کے مطابق ملزم بچی کے والد کا ملازم تھا، مدرسے جاتے ہوئے بچی کو درندگی کا نشانہ بنایا گیا، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے، واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھائیں گے۔

install suchtv android app on google app store