جسٹس (ر) ارشد حسین نے نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جسٹس (ر) ارشد حسین نے نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں فائل فوٹو جسٹس (ر) ارشد حسین نے نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں

جسٹس (ر) ارشد حسین نے نگراں  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر خیبرپختونخواحاجی غلام علی نے صوبائی نگراں وزیراعلیٰ سے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں میئر پشاور حاجی زبیرعلی، سابق نگران صوبائی کابینہ کے اراکین،چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری،آئی جی پولیس اخترحیات گنڈاپور، کمشنرپشاورسمیت صوبائی محکموں کے انتظامی سربراہان نے شرکت کی۔

گورنرحاجی غلام علی نے نگران وزیراعلیٰ جسٹس(ر)سید ارشد حسین شاہ کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ محمودخان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کے درمیان صوبے کے نئے نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے لیے وزیراعلی آفس میں مشاورت ہوئی تھی جس میں مختلف ناموں پر غور کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ نگران وزیراعلیٰ پختونخوا مقرر

 

محمودخان اوراکرم درانی کی ملاقات میں جسٹس(ر) ارشد حسین کے نام پر بطورنگران وزیراعلی اتفاق کیا گیا۔ اتفاق رائے کے نتیجے میں نگران وزیر اعلی کی سمری گورنر کو بھیجی گئی۔ گورنر خیبرپختونخواحاجی غلام علی نے سمری پردستخط کیے تھے۔

جسٹس(ر) ارشد حسین تحلیل شدہ کابینہ میں وزیرقانون تھے۔ نئی نگران کابینہ اعظم خان دورکے ارکان پرہی مشتمل ہوگی۔ سید ارشدحسین شاہ کی کابینہ میں پرانے وزرا کے علاوہ مشیراورمعاون خصوصی بھی وہی ہونگے۔

واضح رہے کہ ریٹائرڈ جسٹس ارشد حسین گلگت بلتستان کے چیف جسٹس رہ چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store