تحریک انصاف کے لیے بڑی خوشخبری۔ پیپلز پارٹی کی کونسی اہم نشست چھین لی؟ جانیے اس خبر میں

وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان

سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان پیپلز پارٹی کی نشست چھین لی ہے۔ 

خیبرپختونخوا سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پرتحریک انصاف کے ذیشان خانزادہ نے 104 ووٹ حاصل کر کے کامیابی سمیٹ لی ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں مجموعی طور پر 145 میں سے 139 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ لیا جن میں حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں کے مجموعی ووٹوں کی تعداد 100 ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے 4 اضافی ووٹ حاصل کرلیے ہیں۔

واضح رہے کہ تحریکِ انصاف کے امیدوار کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنا امیدوار میدان میں اتارا تھا جس کی متحدہ اپوزیشن نے بھرپور طریقے سے حمایت کی تھی البتہ جماعت اسلامی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جس کے باعث متحدہ اپوزیشن کے ووٹوں کی تعداد صرف 39 رہ گئی تھی، اپوزیشن امیدوارفرزند علی وزیر صرف 31 ووٹ ہی حاصل کرسکے جبکہ اپوزیشن کے امیدوارکو ملنے والے 4 ووٹ مسترد بھی ہوگئے۔

install suchtv android app on google app store