محمود خان کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا، قبائلی عوام کیلئے خوشخبری

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ قبائلی عوام کو کبھی مایوس نہیں کروں گا، قبائلی پرامن تھے، ہیں اور رہیں گے، افواہوں کے باوجود قبائلی علاقوں میں وقت پر صاف و شفاف انتخابات کرائے گئے۔

اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے نومنتخب قبائلی اراکین کو مبارکباد دی۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ آج خیبرپختونخوا کے اسمبلی کے لئے ایک تاریخی دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کی محرومیوں کو دور کرنے میں نومنتخب اراکین کو اپنا کردارا ادا کرنا ہوگا، تمام سیاسی پارٹیوں، قبائلی عوام اراکین اسمبلی اور پاک فوج کا مشکور ہوں کہ قبائلی علاقوں کے انضمام میں حکومت کا ساتھ دیا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اپنے علاقوں کے محرومیوں سے نو منتخب اراکین بخوبی واقف ہے، قبائلی علاقوں کی محرومیوں کو دور کرنے کے لئے سیاست سے بالا تر ہوکر تمام ایم پی ایز کا ساتھ دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افواہوں کے باوجود قبائلی علاقوں میں وقت پر صاف وشفاف انتخابات کرائے ہیں، قبائلی عوام کو مایوس نہیں کروں گا، قبائلی عوام پرامن تھے، ہیں اور رہیں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ خیبرپختونخواہ میں ضم ہونے والے 7 قبائلی اضلاع کی 16 صوبائی نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں آزاد امیدواروں نے 6، تحریک انصاف نے 5 اور جمعیت علمائے اسلام نے 3 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

install suchtv android app on google app store