شمالی وزیرستان خار کمر میں فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 3 افسران سمیت ایک سپاہی شہید: آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان خار کمر میں فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 3 افسران سمیت ایک سپاہی شہید فائل فوٹو شمالی وزیرستان خار کمر میں فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 3 افسران سمیت ایک سپاہی شہید

شمالی وزیر ستان میں فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے باعث پاک فوج کے 3 افسران سمیت ایک سپاہی شہید ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ شامل ہیں، راشد کریم بیگ کا تعلق ہنزہ کے علاقے کریم آباد سے ہے۔ دیگرشہداء میں میجر معیز مقصود بیگ، کیپٹن عارف اللہ، سپاہی لانس حوالدار ظہیر شامل ہیں۔ واقعہ میں چار جوان زخمی ہوئے۔

شہید میجر معیز مقصود بیگ کا تعلق کراچی سے، شہید کیپٹن عارف اللہ کا تعلق لکی مروت سے جبکہ شہید لانس حوالدار ظہیر کا تعالق چکوال سے ہے۔ 

گزشتہ ایک ماہ کے دوران 10سیکیورٹی اہلکار شہید، 35 زخمی ہو چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store