سی اے اے کی فرض شناسی کو سلام، زیورات سے بھرا بیگ مسافر کے حوالے

سی اے اے نے زیورات سے بھرا بیگ مسافر کے گھر پہنچا دیا فائل فوٹو سی اے اے نے زیورات سے بھرا بیگ مسافر کے گھر پہنچا دیا

باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے نے فرض شناسی دکھاتے ہوئے زیورات سے بھرا بیگ مسافر کے گھر پہنچا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ہنگو کا ایک رہایشی باچا خان ایئر پورٹ کے لاؤنج میں اپنا بیگ بھول گیا، تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے نے فرض شناسی برتتے ہوئے بیگ مسافر کے گھر پہنچا دیا۔

شارجہ سے پشاور باچا خان ایئر پورٹ پہنچنے والا مسافر اپنا بیگ ایئر پورٹ کے لاؤنج ہی میں بھول گیا۔

مسافر کا بیگ سی اے اے کے پورٹر قیصر خان کو لاؤنج میں پڑا ملا، پورٹر نے دیانت داری کے ساتھ بیگ ایئر پورٹ انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔

بیگ کی تلاشی لی گئی تو اس میں زیورات پائے گئے، ایئر پورٹ انتظامیہ نے بیگ پر لگے ٹیگ سے مسافر کا پتا چلایا، سی اے اے عملے نے مسافر کے گھر جا کر قیمتی سامان حوالے کیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پورٹر قیصر خان کی فرض شناسی اور ایمان داری پر تعریفی اسناد اور اعزازیے کا اعلان کیا گیا۔

دوسری طرف مسافر نے اپنا قیمتی سامان ملنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے کا شکریہ ادا کیا، مسافر کا کہنا تھا کہ بچی کی شادی کے لیے زیوارات خریدے تھے جو بیگ میں موجود تھے، بیگ گم ہونے پر بہت پریشان ہو گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store