پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی شہید، 2 اہلکار زخمی

 پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی شہید، 2 اہلکار زخمی فائل فوٹو پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی شہید، 2 اہلکار زخمی

چارسدہ تنگی میں پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی شہید جب کہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

چارسدہ میں تنگی کے علاقے گنڈھیری میں پولیس موبائل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی محبت خان شہید جب کہ 2 اہلکار توصیف اور مصور زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ڈی پی اوعرفان اللہ چارسدہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store