ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں اسلام آباد کے سینئیر سول جج نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
جج نے سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی سہیل آفریدی پر ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات لگانے اور ریاستی اداروں کی ساکھ کو متاثر کرنے کا کیس اسلام آباد کی عدالت مین زیر سماعت ہے۔ آج بھی ملزم سہیل آفریدی عدالت مین پیش نہیں ہوئے۔
عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ جج نے سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
سینئر سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی پر مقدمہ کی سماعت کی ۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8 جون تک ملتوی کردی ۔
سہیل آفریدی کے خلاف یہ مقدمہ این سی سی آئی اے نے درج کیا ہے۔