سوات میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید، تین زخمی

سوات میں پولیس وین میں دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور تین زخمی ہو گئے۔ فوٹو: سوشل میڈیا سوات میں پولیس وین میں دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور تین زخمی ہو گئے۔

سوات کے علاقے جہان آباد میں پولیس وین میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم ایک اہلکار شہید اور تین زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق سوات میں مالم جبہ روڈ پر واقع جہان آباد کے علاقے میں پولیس وین میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی ہو گئے۔

زخمی اہلکاروں کو فوری ہسپتقل منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

شہید اہلکار کی شناخت کانسٹیبل برہان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں سب انسپکٹر سرزمین، کانسٹیبل امان اللہ اور کانسٹیبل حبیب گل شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا تاہم دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہ چل سکا۔

ڈی آئی جی سوات محمد علی خان نے بتایا کہ دھماکے کے جگہ پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور امدادی کام جاری ہے جبکہ سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے اور دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔

install suchtv android app on google app store