ضلع خیبر: مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

ضلع خیبر میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق فائل فوٹو ضلع خیبر میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 2 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ صبح سویرے خیبر کے دور آفتادہ علاقے بازار ذخہ خیل میں پیش آیا جہاں بوسیدہ مکان کی چھت گرگئی۔

پولیس نے بتایا کہ مکان کی چھت گرنے کے باعث کمرے میں سوتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور 2 خواتین شامل ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو ملبے سے نکال لیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ گزشتہ 3 روز سے جاری بارشوں کے باعث مکان بوسیدہ ہوگیا تھا تاہم اب بارش کا سلسلہ تھم گیا ہے۔

دوسری جانب سوات میں مکان کے ملبے تلے دبے 3 افراد کی لاشیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن کا دوبارہ آغاز کردیا گیا۔

مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو آپریشن شروع کردیا، علاقے میں شدید برف باری میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

پولیس اور عوام جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئے، چاتیکل مٹہ سے 2 گھنٹے پیدل مسافت پر ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سوات کے علاقے چاتیکل میں مکان پر پہاڑی تودا گرا تھا، حادثے میں خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے تھے۔

install suchtv android app on google app store