وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور فائل فوٹو عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور

 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈا پور بغیر سرکاری پروٹوکول کے اڈیالہ جیل پہنچ گئے اور جیل کے کانفرنس روم میں عمران خان سے 30 منٹ تک بات کی۔

جیل حکام نے دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں میں ملاقات کیلئے جیل کے کانفرنس روم میں انتظام کیا تھا۔ ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی، علی امین نے عمران خان کو خیبرپختونخوا کے معاملات پر اعتماد میں لیا اور پارٹی امور سے متعلق ہدایات لیں۔

رپورٹ کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی تاہم وزیر اعلی کے پی کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔

install suchtv android app on google app store