پی ٹی آئی نے 2018 کا الیکشن کیسے جیتا تھا؟ پرویز خٹک کا بڑا دعویٰ

پرویز خٹک فائل فوٹو پرویز خٹک

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹرین (پی ٹی آئی پی) اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 2018 میں میری کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن جیتا تھا۔

سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں سیاسی اجتماع سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ ہم سے بعد میں آزاد ہونے والے ممالک ترقی کرگئے ہیں، 75 سال گزرنے کے باوجود ہم وسائل کا رونا رو رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ملک کے حالات بہتر بنانا وفاقی حکومت کا کام ہوتا ہے، کبھی روٹی کپڑا مکان، کبھی دین اور کبھی نئے پاکستان پر دھوکا دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی لیڈر اقتدار میں آکر منشور بھول جاتے ہیں، ہمیں ہمیشہ بے ایمان حکمران ملے ہیں، اقتدار میں رہنے والے اب قوم کو کیا دھوکا دیں گے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ایوب خان کے دور تک ہمارے ملک نے ترقی کی، بھٹو کے دور کے بعد سے اب تک پاکستان زوال کی طرف جارہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آمدن سے زیادہ ہم صرف سود دے رہے ہیں، آج ہمیں قرض بھی سخت شرائط لگا کر مل رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store