چترال میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 دہشتگرد ہلاک

چترال میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 دہشتگرد مارے گئے۔ فائل فوٹو چترال میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 دہشتگرد مارے گئے۔

خیبر پختونخوا کے علاقے چترال میں سکیورٹی فورسز نے جھڑپ کے دوران 7 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چترال کے علاقے ارسون میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 شدید زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

واضح رہے چند روز قبل چترال میں پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں نے جدید ہتھیاروں کے ساتھ دو فوجی چوکیوں پر حملہ کیا تھا جس میں سکیورٹی فورسز کے چار جوان شہید ہوئے تھے۔

سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیوں سے دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچا تھا۔ فوج کی جانب سے جھڑپ کے دوران 12 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store