بجلی بلوں میں اضافے کیخلاف عوامی ردعمل پر پیسکو نے پولیس سے سیکیورٹی مانگ لی

بجلی بلوں میں ہوشربا اضافہ کے خلاف عوام آج بھی سراپا احتجاج ہے۔ فائل فوٹو بجلی بلوں میں ہوشربا اضافہ کے خلاف عوام آج بھی سراپا احتجاج ہے۔

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف عوامی احتجاج کے پیش نظر پولیس سے سیکیورٹی مانگ لی۔

بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے پر صوبے بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ پیسکو حکام نے کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں تحفظ کے لیے پولیس نفری مانگ لی ہے۔

پولیس کو جاری مراسلے میں کہا گیا کہ عوام پیسکو کے دفاتر کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہرین کی جانب سے پیسکو تنصیبات کو نشانہ بنانے کا خدشہ ہے اس لئے دفاتر کے باہر پولیس تعینات کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی بلوں میں ہوشربا اضافہ کے خلاف عوام آج بھی سراپا احتجاج

خیال رہے کہ بجلی کے بھاری بلوں پر ملک بھر میں عوام سراپا احتجاج ہے اور حکومت سے اضافی ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کررہی ہے۔ مظاہرین نے کہا پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہیں، بجلی کے بلوں نے گزارا مزید مشکل کردیا، گھرکی اشیا بیچ کربجلی کے بل جمع کرانے پرمجبورہیں۔

install suchtv android app on google app store