خیبرپختونخوا کے 21 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

خیبرپختونخوا کے 21 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری فائل فوٹو خیبرپختونخوا کے 21 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

خیبرپختونخوا کے 21 اضلاع میں 65 ولیج اور نیبرہُڈ کونسلوں کی متعدد خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ صوبے کے 256 پولنگ اسٹیشنز میں 159 کو حساس ترین اور 84 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، مردان، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بٹ گرام، طورغر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، اپر دیر، لوئر دیر اور باجوڑ میں پولنگ ہو رہی ہے۔

ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 3 لاکھ 85 ہزار 8 سو 35 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ صوبے کے 256 پولنگ اسٹیشنز میں 159 کو حساس ترین اور 84 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی اس دوران 102مردوں، 89 خواتین اور65 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store