وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں آٹے کے بحران کی تحقیقات کا حکم دے دیا

شہباز شریف فائل فوٹو شہباز شریف

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں آٹے کے بحران پر نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے مشیر و صدر پاکستان مسلم لیگ(ن )خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام نے خیبرپختونخوا میں آٹے بحران کے بارے میں ازبکستان سے وزیر اعظم سے رابطہ کیا اور وزیراعظم کو صوبہ میں آٹے بحران بارے عوام میں پائے جانے والے تشویش سے آگاہ کیا جس پر وزیراعظم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا اور فوری طور پر بحران کے خاتمے کیلئے حکام کو ضروری اقدامات اٹھانے کے ہدایات جاری کیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ خیبرپختونخوا سمیت دیگر صوبے اتنے ہی اہمیت کے حامل ہے جتنا کہ پنجاب ،انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کی مشکل ہماری مشکل ہے۔

install suchtv android app on google app store