ڈی آئی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد گرفتار

ڈی آئی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد گرفتار فائل فوٹو ڈی آئی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد گرفتار

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود پختہ روڈ ڈیرہ تا مڈی داخلی آباء سے مذکورہ چاروں دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی مفتی نور ولی محسود گروپ سے ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان دہشت گردی کی کارروائی کی غرض سے وہاں موجود تھے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store