نگران وزیر اعلیٰ کے پی اعظم خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اعظم خان فائل فوٹو اعظم خان

کے پی حکومت اور اپوزیشن نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے اعظم خان کے نام پر اتفاق کیا تھااعظم خان نے خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔گورنر ہاؤس پشاور میں نگراں وزیر اعلیٰ کی تقریب حلف برداری کا انعقاد ہوا۔

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگران وزیراعلیٰ اعظم خان سے حلف لیا۔ اس موقع پر اہم سیاسی شخصیات اور معززین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کی جانب سے وزیراعلیٰ کیلئے اعظم خان کے نام کی منظوری آج بروز ہفتہ 21 جنوری کو دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کی جانب سے گزشتہ روز 20 جنوری بروز جمعہ گورنر کے پی کو نگراں وزیراعلیٰ کے نام کے حوالے سے مراسلہ ارسال کیا گیا تھا۔ دونوں رہنماؤں نے اعظم خان کے نام پر اتفاق کیا تھا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات گزشتہ روز پشاور میں ہوئی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اکرم درانی کا کہنا تھا کہ دو، تین نام ان کے تھے، دو نام ہمارے پاس تھے، ہم نے مشورہ کیا کہ عوام کو مزید مشکلات میں نہیں ڈالیں گے، تاریخ میں پہلی بار اپوزیشن اور وزیراعلیٰ نے بیٹھ کراہم فیصلہ کیا۔

انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر محمود خان، پرویز خٹک اور اسپیکر کا مشکور ہوں۔

اکرم خان درانی کا کہنا تھا کہ ہم نے مشورہ کیا کہ ایک ایسا آدمی ہوں جو معیشت اور صوبے کے حالات سے واقف ہوں۔ نگران وزیر اعلی کی نامزدگی کے لئے محمود خان اور اکرام درانی نے گورنر کو مراسلہ بھیج دیا۔

اعظم خان
نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے نامزد اعظم خان چیف سیکریٹری سمیت دیگر اہم عہدوں پر رہ چکے ہیں، وہ سابق نگراں وفاقی وزیر بھی رہے، اعظم خان پیٹرولیم اور مذہبی امور کی وزارتوں کے وفاقی سیکریٹری بھی رہے۔

سابق بیوروکریٹ اور خیبرپختونخوا میں چیف سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دینے والے اعظم خان کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ سے ہے۔

وزیر اعلیٰ محمود خان نے اپنی ٹوئٹ میں سمری بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ دو تہائی اکثریت حاصل کرکے قائد عمران خان کو دوبارہ وزیراعظم بنائیں گے۔

 

install suchtv android app on google app store