باجوڑ: گھر کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق

باجوڑ میں گھر کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق فائل فوٹو باجوڑ میں گھر کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق

باجوڑ کے علاقے خار میں گھر کی چھت گرنے سے چھے بچے جاں بحق ہوگئے ہیں، بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ قبائلی ضلع باجوڑ کے علاقے میں واقع خار عید گاہ مسجد کے قریب پیش آیا، جہاں کمرے کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق جب کہ دو خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی، جس کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبی لاشوں کو ضروری کارروائی اور زحمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے خار ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا۔

رپورٹ کے مطابق گھر کے تمام افراد ایک ہی کمرے میں موجود تھے۔ میڈیا کوارڈینیٹر ریسکیو باجوڑ کا کہنا ہے کہ واقعہ رات گئے پیش آیا۔

install suchtv android app on google app store