شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکا، پاک فوج کے حوالدار سمیت 2 افراد شہید

شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکا، پاک فوج کے حوالدار سمیت 2 افراد شہید فائل فوٹو شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکا، پاک فوج کے حوالدار سمیت 2 افراد شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خود کش حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے جوان سمیت دو شہری شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملے میں ایک سویلین بھی شہید ہوا جبکہ 9 شہری زخمی ہوئے ہیں، خود کش حملہ 14 دسمبر کو میرانشاہ کے علاقے میں کیا گیا۔

شہید ہونے والے حوالدار محمد امیر کی عمر 30 سال اور میانوالی سے تعلق تھا۔

یاد رہے کہ 10 دسمبر کو محکمہ انسداد دہشت گردی خیبر پختونخوا اور سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں پاک-افغان سرحد کے قریب پہاڑی علاقے میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے داعش سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

install suchtv android app on google app store