شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے فائرنگ، پاک فوج کا سپاہی شہید

شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے فائرنگ سے پاک فوج کا ایک سپاہی شہید فائل فوٹو شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے فائرنگ سے پاک فوج کا ایک سپاہی شہید

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج نے گزشتہ روزافغان سرزمین سے ہونے والی فائرنگ کا بھرپورجواب دیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے افغان سرزمین سے پاکستانی علاقے میں فائرنگ کی۔

گذشتہ روز ہونے والے فائرنگ کے اس واقعے کا پاک فوج نےبھرپورجواب دیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ اطلاعات کے مطابق پاک فوج کی فائرنگ سےدشمن کابھاری جانی نقصان ہوا۔

یہ بھی بتایا گیا کہ سرحدپارسےدہشت گردوں کی فائرنگ سےسپاہی نذرمحمدشہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ جعفرآباد سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ نذر محمد نے بہادری سے دشمنوں کا مقابلہ کیا۔

مزید کہا گیا کہ پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کےاستعمال کی مذمت کرتاہے اور امیدہےکہ افغان حکومت پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین کےاستعمال کوروکےگی۔

آئی ایس پی آر نے مطالبہ کیا کہ مستقبل میں ایسی کارروائیوں کی روک تھام کیلئےاقدامات کیےجائیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاک فوج ملکی دہشت گردی کے خلاف ملکی سرحدوں کے دفاع کے لئے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

install suchtv android app on google app store