مردان میں پولیس چیک پوسٹ پر دھماکہ، پولیس اہلکار شہید

مردان میں پولیس چیک پوسٹ پر دھماکہ، پولیس اہلکار شہید فائل فوٹو مردان میں پولیس چیک پوسٹ پر دھماکہ، پولیس اہلکار شہید

مردان میں جمعرات کو پولیس چیک پوسٹ پر دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔

ڈی پی او عرفان اللہ خان کے مطابق دھماکا جمعرات کی صبح 10 بج کر 45 منٹ پر مردان شہر سے ملحقہ چمتڑ پولیس چوکی پر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس چوکی کے پل کے نیچے دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا جو پھٹ گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں حوالدار مقصود موقع پر ہی شہید جب کہ اے ایس آئی سہیل، کانسٹیبل کریم سمیت شہری بھی زخمی ہوئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

مزید برآں، شہید اور زخمیوں کو ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈی پی او عرفان اللہ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور زخمی اہلکاروں کی عیادت بھی کی۔

install suchtv android app on google app store