پشاور میں سوئی نادرن گیس ٹاسک فورس کا گیس چوروں،غیر قانونی کنکشنز کے خلاف گرینڈ آپریشن

پشاور میں سوئی نادرن گیس ٹاسک فورس کا گیس چوروں،غیر قانونی کنکشنز کے خلاف گرینڈ آپریشن فائل فوٹو پشاور میں سوئی نادرن گیس ٹاسک فورس کا گیس چوروں،غیر قانونی کنکشنز کے خلاف گرینڈ آپریشن

پشاور میں سوئی نادرن گیس ٹاسک فورس کا گیس چوروں،غیر قانونی کنکشنز کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔

ایس این جی پی ایل حکام کا کہنا ہے کہ پشاور شہر اور نواحی علاقوں میں 433 غیر قانونی گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور 650 مشکوک گھریلوں اور کمرشل گیس میٹر اتار دیئے گئے۔

ایس این جی پی ایل حکام کا کہنا ہے کہ 18 ملزموں کے خلاف تھانوں میں گیس چوری کے مقدمات درج کرنے کی درخواست دی گئی ہے اور آپریشن میں 15 ایم ایم سی ایف گیس چوری کی نشاندہی ہوئی ہے۔

ایس این جی پی ایل کا یہ بھی کہنا ہے کہ پھندو،جھگڑا، نیو سٹی ہوم میں درجنوں براہ راست گیس کنکشنز منقطع کئے گئے۔ چارسدہ روڈ،ورسک روڈ،حیات اباد میں کمپریسر کے استعمال پر 9 کنکشن کاٹ دیئے گئے۔

install suchtv android app on google app store