چترال گلیشئر پھٹنے سے متعلق الرٹ جاری ، حفاظتی اقدامات کی ہدایت

چترال  گلیشئر فایل فوتو چترال گلیشئر

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور چترال میں گلیشئر پھٹنے سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے ،جس میں مقامی آبادیوں کو الرٹ رہنے اور متعلقہ حکام کو احتیاطی اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔

 محکمہ موسمیات نے گلیشیئر پھٹنے سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ، جس میں کہا ہے کہ موسمیاتی سسٹم جی بی اور چترال میں 2ہفتے تک موجود رہنے کا امکان ہے اور زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے گلیشیر پھٹنے کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر مقامی آبادیوں کو الرٹ رہنے اور متعلقہ حکام کو احتیاطی اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔

دوسری جانب چترال کے علاقوں میں گلیشئر پھٹنے کے خدشات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے چترال انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات اٹھانے اور متعلقہ اداروں کو صورتحال پرنظررکھنے کی ہدایت کی ہے۔

پی ڈی ایم اے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اےکایمر جنسی آپریشن سینٹر شب وروز فعل ہے، عوام کوبہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے اضافی اسٹاف تعینات کردیا گیا، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700پر دیں۔

گلگت بلتستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے بھی گلاف 2 الرٹ جاری کردیا ہے، جس میں کہا ہے کہ محکمہ موسمیات نے گلیشیئر پھٹنے کی پیشگی اطلاع دی ہے، گلیشئر پھٹنے سے شاہراہوں پر لینڈسلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store