ابوظہبی اور سعودی عرب سے پشاور پہنچنے والے مسافر کورونا کے شکار نکلے

پشاور ایہر پورٹ فائل فوٹو پشاور ایہر پورٹ

ابوظہبی اور ریاض سے پشاور پہنچنے والے 6 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت نکلے ہیں۔

ابوظبی سے پشاور پہنچنے والے 5 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت نکلے، سعودی دارالحکومت ریاض سے بھی پشاور پہنچنے والے ایک مسافر کا کورونا مثبت آ گیا ہے۔

مسافر پی کے 218 کے ذریعے ابوظبی سے پشاور پہنچے تھے، 153 مسافروں کے پشاور ایئر پورٹ پر ریپڈ ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں مجموعی طور پر 6 مسافروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ایئر پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرونا متاثرہ مسافروں کو قرنطینہ کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ایک بار پھر کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو گیا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 4 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے اور 88 مزید افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد ملک میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 177 تک پہنچ گئی۔

خیبر پختون خوا میں اب تک ایک لاکھ 29 ہزار 13 کیسز سامنے آ چکے ہیں، کے پی میں فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 790 ہے، اموات 3 ہزار 900 ہو چکی ہیں، جب کہ 1 لاکھ 18 ہزار 323 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store