پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی بھارتی کوشش کی شدید مذمت

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی فائل فوٹو ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی بھارتی کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششیں غیرقانونی ہیں۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر میں غیرریاستی افراد کو آباد کرنے کے قانون کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے ڈومیسائل کے حصول کےلیے نیا قانون قابل مذمت ہے۔

عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں اقدامات جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھی بھارت کے نئے قوانین کو مسترد کردیا ہے۔

خیال رہے کہ کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق گزشتہ ماہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں نو مسلمانوں کو شہید کیا گیا۔

کے ایم ایس کے مطابق پرامن مظاہرین پر تشدد سے 7 کشمیری شدید زخمی بھی ہوئے۔

 

install suchtv android app on google app store