مقبوضہ کشمیر: بھارت کا طبی تجربات کیلئے خفیہ لیبارٹری بنانے کے پیچھے کیا ہیں مقاصد؟ خوفناک حقائق سامنے آگئے

مقبوضہ کشمیر فائل فوٹو مقبوضہ کشمیر

عالمی مصالحت کار فیصل محمد نے انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کو طبی تجربات کیلئے خفیہ لیبارٹری میں لے جایا جا رہا ہے۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے عالمی مصالحت کار فیصل محمد نے ٹوئٹر پر کشمیر کی صورتحال کے بارے میں دل دہلا دینے والا انکشاف کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مقبوضہ کشمیر کے کرفیو زدہ علاقوں سے مبینہ طور پر چند اغواءشدہ نوجوانوں کو خطرناک طبی تجربات کیلئے ایک خفیہ لیبارٹری میں لے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔فیصل محمد نے بتایا کہ مقبوضہ وادی سے ایک ایسے نوجوان کی لاش ملی ہے جس کا گردہ نکالا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 5 اگست کو مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کرتے ہوئے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کردیا تھا۔ مسلسل 14 روز سے جاری کرفیو کے باعث مقبوضہ کشمیر میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store