مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی، 2 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی، 2 نوجوان شہید فائل فوٹو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی، 2 نوجوان شہید

قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے شوپیاں میں 2 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسزنے تلاشی کے بہانے خواتین، بچوں کوگھروں سے نکال دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نوبیل انعام یافتہ بھارتی معیشت داں ڈاکٹر امرتیا سین کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم بھارتی جمہوریت پربدنما داغ ہیں، کشمیریوں کی زندگی اور آزادی مودی کی مقبوضہ کشمیرمیں سرمایہ کاری سے زیادہ اہم ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store