کالعدم ایکشن کمیٹی کے جتھوں کی فائرنگ، راؤلا کوٹ اور پونچھ ڈویژن میں دو اہلکار شہید

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں نے راولاکوٹ میں سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار شہید ہوگیا فائل فوٹو کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں نے راولاکوٹ میں سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار شہید ہوگیا

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں نے راولاکوٹ میں سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار شہید ہوگیا، پونچھ ڈویژن بیٹھک میں کلیئر آپریشن کے دوران شرپسندوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید فیڈرل کانسٹیبلری کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

مذموم ایجنڈے میں ناکامی کے بعد 14 جولائی کی صبح کالعدم ایکشن کمیٹی کےمسلح جتھوں نے متیال میرہ بس ٹرمینل راولاکوٹ کے قریب شہری آبادی پرفائرنک کی، بزدلانہ کارروائی کے بعد امن وامان کی بحالی کیلئے پیش قدمی کرنے والی پولیس اور معاونت کیلئے پہنچنے والی رینجرز پر مسلح جتھوں نے جدید ہتھیاروں سے سیدھی فائرنگ کی۔ 

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کی سیدھی فائرنگ سے رینجرز اہلکار جام شہادت نوش کرگیا۔

اسی طرح پونچھ ڈویژن بیٹھک میں کلیئر آپریشن کے دوران کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح شدت پسند جتھوں کی فائرنگ سے میرپور ٹریفک پولیس کے کانسٹیبل عاقب شہید ہوگئے جبکہ فیڈرل کانسٹیبلری کے کانسٹیبل شہزاد گولی لگنے سے شدید زخمی ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

ماہرین کے مطابق کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کاجدید اسلحے اور بارودی مواد کا استعمال باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت پھیلائی گئی دہشتگردی ہے۔

ماہرین کےمطابق شواہد اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی منظم انداز میں ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کے ایجنڈے پر کاربند ہے، اس بھیانک واقعہ نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی نام نہاد پرامن جدوجہد اور اصل چہرہ آشکار کر دیا ہے۔

ماہرین نے کہا کہ جدید ترین ہتھیاروں کااستعمال اور بارود کی تیاری کھلی غنڈہ گردی اور دہشتگردی ہے جو عام عوام کی بقا کیلئے سنگین اور جان لیواخطرہ بن چکی ہے، آزاد جموں وکشمیر میں امن و امان کی بحالی اور ریاستی رٹ قائم کرنے کیلئے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کیخلاف فیصلہ کن سیکیورٹی آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے۔

install suchtv android app on google app store