وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں کینسر ہسپتال کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے آزاد کشمیر میں کینسر اسپتال کا افتتاح کردیا فائل فوٹو وزیراعظم شہبازشریف نے آزاد کشمیر میں کینسر اسپتال کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے آزاد کشمیر میں کینسر اسپتال کا افتتاح کردیا۔ کے آئی این او آر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں کینسر اسپتال کاقیام خوش آئند ہے،لوگوں کی جانیں بچانے سے بہترین کوئی کام نہیں ہوسکتا۔

دکھی انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی کام نہیں ہو سکتا،اسپتال کے قیام سے آزادکشمیر کے عوام کو علاج کیلئے دوسرے شہر نہیں جانا پڑے گا۔

میں خود بھی کینسر جیسے موذی مرض کا شکا ر ہوا،مجھے اندازہ ہے کہ وسائل سے محروم افراد کیلئے کینسر کاعلاج کتنا مشکل ہے ،جان لیوا بیماری میں مبتلا مریضوں کاعلاج انسانیت کی بڑی خدمت ہے۔

 قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کو منصوبے سے متعلق بریفنگ دی گئی ،انہوں نے کے آئی این او آر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر راجہ علی رضا انور کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 6،خیبرپختونخوا اور سندھ میں 5،5اسپتال قائم کیے گئے،اسلام آباد،بلوچستان ،گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں ایک ایک اسپتال قائم کیا گیا۔21جدید اسپتالوں میں سالانہ 10لاکھ سے زائد کینسر کے مریضوں کاعلاج کیا جاتا ہے۔

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانوگروسی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آزادکشمیر میں کینسر کے اسپتال کاقیام اہم سنگ میل ہے،عوامی فلاح کے لیے ایٹمی توانائی کااستعمال لائق تحسین ہے۔

install suchtv android app on google app store