پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کیلئے سیاسی اتحاد کا اعلان

پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے سیاسی اتحاد کا اعلان کردیا فائل فوٹو پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے سیاسی اتحاد کا اعلان کردیا

پاکستان پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے سیاسی اتحاد کا اعلان کردیا۔ جے یو آئی آزاد کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف کا کہنا تھاکہ آج آزاد جموں و کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار ہمارا پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد ہوگیا ہے، پیپلزپارٹی ہمیں دو حلقوں میں سپورٹ کرے گی اوردیگر تمام حلقوں میں جے یوآئی پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو سپورٹ کرے گی۔

اسلام آباد میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی آزاد جموں و کشمیر کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی۔ پی پی رہنما چوہدری یاسین نے کہا کہ آزاد کشمیرمیں جے یوآئی کے ساتھ باضابطہ سیاسی اتحاد کا اعلان کرنے جارہے ہیں، اس اتحاد سے ریاست میں دونوں جماعتوں کو فائدہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کیا۔

چوہدری یاسین نے اعلان کیا کہ ایل 14اورایل 23 پر جے یوآئی امیدوار دونوں پارٹیوں کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

جے یو آئی آزاد کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف کا کہنا تھاکہ آج آزاد جموں و کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار ہمارا پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد ہوگیا ہے، پیپلزپارٹی ہمیں دو حلقوں میں سپورٹ کرے گی اوردیگر تمام حلقوں میں جے یوآئی پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو سپورٹ کرے گی۔

خیال رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store